Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 22 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں

سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض ریجن میں ریکارڈ کی گئی ہیں(فائل فوٹو الریاض)
سعودی وزارت داخلہ نے  کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت بھر میں کورونا ایس او پیز کی 22 ہزار 300 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں 8 ہزار 800 ریاض ریجن میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
مشرقی ریجن میں 3 ہزار، مدینہ منورہ ریجن میں 2 ہزار 100 اور مکہ مکرمہ ریجن ایک ہزار 800 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سب سے کم خلاف ورزیاں نجران ریجن میں  192 ریکارڈ کی گئی ہیں۔ 
القصیم، الجوف، حائل، حدود شمالیہ، تبوک، جازان، باحہ اور عسیر میں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔

شیئر: