Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نایاب جنگلی ہرن کے شکار میں ملوث پانچ افراد گرفتار

’نادر ہرن کا شکار سعودی عرب میں ممنوع ہے۔‘
سعودی فورس برائے تحفظ جنگلی حیات نے الریم نامی نایاب ہرن کا شکار کرنے پر پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
العربیہ نے کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے قائم فورس نے مذکورہ شہریوں کو ماحولیاتی نظام کے خلاف اقدامات، شاہی ریزرو میں بلا اجازت داخلے اور نایاب جنگلی ہرن کے شکار کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے بنائی گئی خصوصی فورس کے ترجمان میجر رائد المالکی نے کہا ہے کہ ’گرفتار افراد کے قبضے سے آتشیں اسلحہ، ایئر گن، گولہ بارود اور شکار میں استعمال ہونے والے آلات ملے ہیں۔‘
’نادر ہرن کا شکار سعودی عرب میں ممنوع ہے۔ ایسے نادر جانوروں کے شکار پر 25 ہزار سے 30 ملین ریال جرمانہ جبکہ 10 سال تک قید کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔‘
میجر المالکی نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ممنوعہ شکار کی کسی بھی کوشش کے بارے میں مجاز حکام کو اطلاع دیں تاکہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
 

شیئر: