Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کا رابطہ

دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر سے ازبکستان کے وزیر خارجہ نے ورچول ملاقات کی ہے۔
 سعودی عرب اور ازبکستان کے دوطرفہ تعلقات اور تمام سطحوں پر انہیں مضبوط بنانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فریقین دونوں دوست ملکوں کے عوام اور قائدین کی امنگوں کے مطابق باہمی تعلقات کو مضبوط بنائیں گے۔ 

 عادل الجبیر سے ہالینڈ کی سفیرنے بھی ریاض میں ملاقات کی ہے۔( فوٹو ایس پی اے)

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
 
علاوۃ ازیں عادل الجبیر سے مملکت میں متعین ہالینڈ کی سفیر جینٹ الویلڈا نے وزارت خارجہ ریاض میں ملاقات کی ہے۔
 انہوں نے ہالینڈ اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا ہے۔ 
اس موقع پر وزارت خارجہ میں یورپی امور کے ڈائریکٹر جنرل سلطان بن خزیم بھی موجود تھے۔

شیئر: