Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلاس رومز کی روزانہ کی بنیاد پر سینیٹائزنگ ہوگی: وزارت تعلیم

’کورونا کا کے کسی ایک کیس کی تصدیق ہونے پر تعلیمی سلسلہ آن لائن ہوجائے گا‘ ( فوٹو: الشرق الاوسط)
وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ طلبہ کی حاضری کی صورت میں تعلیمی دن کے گھنٹے کم کر دیے جائیں گے نیز کلاس رومز روزانہ کی بنیاد پر سینیٹائز ہوں گے۔
العربیہ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’کسی بھی سکول میں کورونا کا کے کسی ایک کیس کی تصدیق ہونے پر تعلیمی سلسلہ آن لائن ہوجائے گا۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’اب تک 76 فیصد تدریسی عملے کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ 12 سال سے 18 سال کی عمر کے 30 فیصد طلبہ پہلی خوراک لگواچکے ہیں۔‘
’آئندہ تعلیمی سال کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں، ہماری خواہش ہے کہ طلبہ سکولوں کو واپس آئیں گے۔‘

شیئر: