Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکولوں میں وائرس سے متاثر ہونے پر کیا کارروائی ہوگی؟

کیسز ریکارڈ پر آنے کی صورت میں سکول دس روز کے  لیے بند ہوگا- (فوٹو سبق)
سکولوں میں طلبہ، اساتذہ یا منتظمین کو، کورونا وائرس لگنے پر کیا کارروائی ہوگی اس حوالے سے سوال  کا جواب وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے دے دیا-
اخبار  24 کے مطابق وزیر تعلیم نے کہا کہ اگر طلبہ و طالبات کورونا وائرس سے متاثر ہوتے ہیں یا کلاس روم میں کسی کی بابت وائرس لگنے کا شبہ ہوتا ہے تو ایسی صورت میں کلاس دس روز کے لیے معطل کردی جائے گی اور اس سے منسلک طلبہ (مدرستی) پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن تعلیم حاصل کریں گے- کلاس اس وقت تک معطل رہے گی جب تک کہ یہ مصدقہ رپورٹ نہ آجائے کہ  تمام اساتذہ اور طلبہ وائرس سے پاک ہیں-
وزیر تعلیم نے بتایا کہ  اگر سکول کی مختلف کلاسوں میں دو یا اس سے زیادہ کورونا کے کیسز ریکارڈ پر آئیں تو ایسی صورت میں متعلقہ سکول دس روز کے  لیے بند کردیا جائے گا- وزارت صحت اس حوالے واضح ہدایات جاری کیے ہوئے ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: