Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فرضی سرکاری ایپلی کیشن سے خبردار رہا جائے‘

ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی اس حوالے سے آگاہی مہم چلا رہی ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے گورنر انجینیئر احمد الصویان نے کہا ہے کہ فرضی سرکاری ایپلی کیشن سے خبردار رہا جائے۔
عوام میں فرضی ایپلی کیشنز کا شعور بیدار کیا جانا ضروری ہے۔ ایپلی کیشن ہیک کی جارہی ہیں جس سے صارفین کو نقصان ہوتا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ سمارٹ موبائلز پر سرکاری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے سے قبل ایپلی کیشنز ڈیٹا کے صحیح ہونے کا  اطمینان ضرور کرلیں۔ 
اتھارٹی نے my.gov.sa  پر تمام سرکاری ایپلی کیشنز کی بابت بنیادی معلومات فراہم کردی ہیں۔ 
اتھارٹی نے عام صارفین سے کہا ہے کہ وہ سرکاری ایپلی کیشن، سرکاری ویب سائٹ سے ہی ڈاؤن لوڈ کریں۔ اگر ایسا کرتے وقت انہیں فرضی یا جعلی ایپلی کیشن کا علم ہو تو پہلی فرصت میں اس سے مطلع کیا جائے۔
ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی نے یہ انتباہ سرکاری ویب سائٹس کی ہم نام فرضی ویب سائٹس سے خبردار کرنے کے لیے جاری کیا ہے۔ اتھارٹی اس حوالے سے آگہی مہم چلا رہی ہے۔ 

شیئر: