Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ جدہ ایکسپریس وے پر آگ پر قابو پا لیا گیا: سعودی حکام

سعودی حکام نے کہا ہے مکہ اور جدہ ایکسپریس وے پر فائر فائٹرز نے آگ بجھا دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق آگ اس وقت بھڑک اٹھی جب پیٹرولیم لے جانے والا ایک ٹینکر سڑک پر حادثے کا شکار ہوا۔
صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ 10 گاڑیوں میں آگ لگی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پیر اور منگل کی درمیانی شب حکام نے رات دو بجے کے بعد اعلان کیا کہ شہری دفاع کی ٹیموں نے بالآخر آگ پر قابو پا لیا ہے۔
دوسری طرف محکمہ شہری دفاع اور محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے وقت مکہ اور جدہ کے درمیان چلنے والی ٹریفک کو پرانے مکہ روڈ کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔‘
مکہ سے جدہ جانے والی شاہراہ پر الفتح پٹرول پمپ کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگی تھی جو پھیل کر سامان لے جانے والے ٹرک میں لگی اور بعد ازاں اس سے 10 گاڑیاں متاثر ہو گئیں۔

 

شیئر: