Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں منگل کو بارش اور ژالہ باری کا امکان

بارش کا سلسلہ مکہ کے بالائی مقامات تک پھیل جائےگا( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے مملکت بھر میں موسم تبدیلیوں کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’منگل کو جازان، عسیر اور باحہ ریجنوں کے بالائی مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے‘۔
’بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ مکہ مکرمہ کے بالائی مقامات تک پھیل جائے گا جبکہ نجران اور مشرقی ریجن میں متعدد مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔ 
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ منگل سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت  45 سینٹی گریڈ الاحسا اور دمام میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ السودۃ میں ہوگا‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق منگل کوبحیرہ احمر میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے مغرب کی جانب ہوگا فی گھنٹہ رفتار 15 تا 40 کلو میٹر ہوگی۔ لہریں ڈیڑھ میٹر تک اونچی ہوں گی۔
خلیج عرب میں ہواؤں کا رخ جنوب مغرب سے جنوب مشرق کی جانب ہوگا ۔ فی گھنٹہ  رفتار  15 تا 30 کلو میٹر ہوگی۔

شیئر: