Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائنسی تحقیق: سعودی عرب دنیا کے سرفہرست 50 ممالک میں شامل

نیچرل سائنس تحقیق پر دنیا کے ابتدائی 50 ممالک میں شامل کیا گیا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کو نیچرانڈیکس کی2021 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق نیچرل سائنس پر تحقیق  کرنے والے دنیا کے سرفہرست 50 ممالک میں شامل کر لیا گیا ہے جو کہ عالم عرب میں سرفہرست ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے بتایا ہے کہ ’کنگ عبدالعزیز سٹی فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے صدر ڈاکٹر منیر محمود الدسوقی نے کہا ہے  کہ یہ  کامیابی سعودی قیادت کی حمایت اور قومی تحقیق سے لگن کا نتیجہ ہے۔‘ 

قدرتی سائنس کے شعبوں میں عرب ممالک میں بھی سرفہرست ہے (فوٹو: عرب نیوز)

انہوں نے مزید کہا کہ ’سعودی قیادت نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں ریسرچ، ڈویلپمنٹ اینڈ انوویشن اتھارٹی تشکیل دے کر سائنسی تحقیق میں مملکت کی عالمی پوزیشن کو فروغ دینے کے لیے تیز رفتار اقدامات کیے ہیں۔‘
منیر الدسوقی نے کہا کہ ’یہ ادارہ اختراع پر مبنی معیشت کی طرف بڑھنے میں مملکت کی درجہ بندی کو بہتر بنائے گا۔‘
اس کا مقصد تحقیق اور اپنی عالمی پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے اور اس سے وژن 2030 کے مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی۔ 

یہ  کامیابی سعودی قیادت کی حمایت اور قومی تحقیق سے لگن کا نتیجہ ہے (فوٹو: کاوسٹ)

سعودی عرب نے تمام قدرتی علوم کے لیے عرب ممالک میں سب سے اہم مقام حاصل کیا ہے اور مغربی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک میں بھی دوسرے نمبر پر ہے۔
سعودی عرب قدرتی سائنس کے چاروں منفرد شعبوں میں عرب ممالک میں بھی سرفہرست ہے۔
 

شیئر: