Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے عالمی درجہ بندی بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل شعبوں میں نئے اقدامات

عبدالله السواحه کا کہنا ہے کہ مملکت شہریوں کے لیے کمپیوٹر پروگرامرز کی تعداد میں اضافہ کرے گی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے مصنوعی ذہانت جیسے ڈیجیٹل شعبوں میں مملکت کی عالمی درجہ بندی بڑھانے کے لیے اقدامات کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بدھ کو ریاض میں اففتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر برائے کمیونکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی عبدالله السواحه نے کہا کہ شروع کیے گئے ان اقدامات میں ایک نیا پروگرام ھیما شامل ہے، جس کا مقصد 67 کروڑ ڈالر کی مالیت کے کاروباری اداروں میں جدت کو سپورٹ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مملکت شہریوں کے لیے کمپیوٹر پروگرامرز کی تعداد میں اضافہ کرے گی تاکہ قابل افرادی قوت پیدا کرنے کی کامیابی کا جائزہ لیا جا سکے۔
عبدالله السواحه کے مطابق اس ترقی کو مملکت میں معروف بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ بہت سی تکنیکی اور ڈیجیٹل اکیڈمیوں کے قیام سے مدد ملے گی۔
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلیجنس اتھارٹی کے سربراہ عبداللہ الغامدی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا مقصد عالمی سطح پر آرٹیفشل انٹیلیجنس (اے آئی) میں دنیا کے اولین پانچ ممالک میں شامل ہونا ہے اور اس کے لیے 2030 سے پہلے ڈیٹا سائنس اور اے آئی میں 25 ہزار ماہرین کی نوکریاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
کمیونکیشنز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کے گورنر محمد التمیمی نے ریاض میں فورم کو بتایا کہ سعودی عرب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے تمام بڑے شعبوں میں انٹرنیٹ آف تھنگز سے لے کر کلاؤڈ کمپیوٹنگ تک نمایاں ترقی دیکھے گا، 2025 تک انفارمیشن اینڈ کمیونکیشن ٹیکنالوجی سیکٹر کے پورے سائز کو 27 ارب ڈالر تک بڑھا دے گا۔

شیئر: