Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکول کھلنے پر محکمہ ٹریفک کا جامع منصوبہ تیار

’ٹریفک منصوبہ علی الصباح شروع ہوگا اور تعلیمی اداروں کے بند ہونے کے بعد تک نافذ العمل رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک کے سربراہ جنرل سلمان الجمیعی نے کہا ہے کہ سکول کھلنے پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’محکمہ ٹریفک نے سعودی عرب کے تمام شہروں کی مرکزی شاہراہوں کے علاوہ اہم سڑکوں  پر اہلکار کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے‘۔
’تمام سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے قریب ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے منصوبے پر عمل ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ٹریفک منصوبہ اتوار سے علی الصباح شروع ہوگا اور یہ تعلیمی اداروں کے بند ہونے کے بعد تک نافذ العمل رہے گا‘۔
’شاہراہوں پر بھیڑ کا وقت سکول کے آغاز اور اختتام پر ہوگا جس کے لیے  خصوصی تیاریاں کر رکھی ہیں‘۔

شیئر: