Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں ہیلتھ آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی، 13 افراد گرفتار

خلاف ورزی پرجرمانہ یا قید یا دونوں سزائیں دی جاتی ہیں۔( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ پولیس نے سنیچر کو  ہیلتھ آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے والے 13 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
’زیرحراست افراد کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے تھے۔ انہیں ہاؤس آئسولیشن کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ دیگر باہر سے سعودی عرب پہنچے تھے اور انہیں ہوٹل قرنطینہ کیا گیا تھا‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’کورونا سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر اور ضوابط کی خلاف ورزی پر اقدامات کیے جا رہے ہیں‘۔
یاد رہے کہہاؤس آئسولیشن یا ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی سنگین عمل ہے۔ اس پر جرمانہ یا قید یا دونوں سزائیں دی جاتی ہیں۔
جرمانہ دو لاکھ  ریال تک ہے جبکہ قید دو برس تک دی جاتی ہے۔ ایک سے زیادہ بار خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزا دگنی کردی جاتی ہے۔
خلاف ورزی پر غیرملکی کو قید کی سزا کاٹنے اور جرمانہ ادا کرنے کے بعد بے دخل کرکے بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے۔

شیئر: