Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ نے انٹرنیشنل فالکن ایونٹ کا دورہ کیا

یہ ایونٹ جو 5 ستمبر تک جاری رہے گا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے جمعے کو ریاض کے شمال میں واقع ملهم میں  ہونے والے بین الاقوامی فالکن بریڈرز نیلامی کا دورہ کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ ایونٹ جو 5 ستمبر تک جاری رہے گا سعودی فالکنز کلب کے زیر اہتمام دنیا بھر کے ٹاپ فالکنرز کی شرکت سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
شہزادہ عبدالعزیز جو سعودی فالکنز کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بھی ہیں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے کلب کے ملازمین کو مبارکباد دی۔

شہزادہ عبدالعزیز سعودی فالکنز کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ہیں(فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے ایونٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جس میں ایک نیلامی ہال، دنیا کے سب سے بڑے فالکنری فارمز کی نمائش کے ساتھ ساتھ میڈیکل اور ٹریننگ سپلائی کے شعبے شامل ہیں۔
سعودی وزیر داخلہ نے کئی مقامی اور بین الاقوامی فالکن بریڈرز سے بھی ملاقات کی جنہوں نے بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی اور اس کے فالکنری کو محفوظ رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے لیے مملکت کا شکریہ ادا کیا۔
آئی ایف بی اے کا مقصد مملکت میں فالکنری کے ورثے اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے سعودی قیادت کی خواہشات کو حاصل کرنا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں یکم سے 10 اکتوبر تک تیسری انٹرنیشنل سعودی باز اور شکار نمائش کا مقصد مملکت کے فالکنری اور شکاری ثقافتی ورثے کو دنیا میں فروغ دینا ہے۔

کئی مقامی اور بین الاقوامی فالکن بریڈرز سے بھی ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)

عرب نیوز کے مطابق اس نمائش کا ایک بنیادی مقصد سعودی عرب کے ثقافتی ورثے اور قومی شناخت کو آئندہ نسلوں سے متعارف کروانا، مملکت میں فالکنری، ہتھیاروں اور شکار کے بھرپور بیرونی تجربے کو فروغ دینا ہے۔
نمائش کا ایک بین الاقوامی ایجنڈا ہے جس کے مطابق حکام دنیا بھر کے لوگوں کے لیے مملکت کی ثقافتی وراثت اور تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
انٹرنیشنل سعودی باز اور شکار نمائش اپنے تیسرے ایڈیشن میں 26 سے زائد ممالک سے 350 سے زائد نمائش کنندگان کی میزبانی کرے گا۔
اس میں 24 سے زائد منفرد سیکشنز ہوں گے جن میں کیمپنگ، فالکن ٹریننگ، شکار اور شوٹنگ شامل ہیں۔اس میں ایک آرٹ سیکشن بھی ہو گا جہاں سیمینارز، ورکشاپس، کلچرل ایونگز اور فوک آرٹ ہر عمر کے شرکا کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

شیئر: