Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں نوافل کی ادائیگی، معذوروں کےلیے خصوصی مصلی

زائرین کو معیاری سہولتیں فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے (فوٹو حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے معذور عمرہ زائرین  کےلیے طواف کے نوافل کی ادائیگی آسان بنائی ہے،  خصوصی مصلی مختص کیاگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سیکریٹری سماجی خدمات انجینیئر امجد الحازمی نے بتایا کہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی کے زائرین کو معیاری اور بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے معذوروں کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔
دوسری جانب مسجد الحرام کی انتظامیہ کے ماتحت معذوروں کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل احمد البرکاتی نے بتایا کہ گونگوں کے لیے شاہ فہد والی توسیع کے حصے میں مصلی مختص ہے جہاں 25 سے زیادہ افراد بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں کنگ فہد والی توسیع میں مصلی 64 اور پہلی منزل پر اجیاد مصلی معذوروں کے لیے مختص ہے جہاں وہ طواف کی دو رکعت یکسوئی سے ادا کرنے لگے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: