Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معذوروں اور بوڑھوں کو طواف کی سنت کے لیے سہولت

یہاں سماجی فاصلے کی علامتیں بھی لگادی گئی ہیں- (فوٹو حرمین جنرل پریذیڈنسی)
مقدس مساجد کی انتظامیہ نے معذوروں اور بوڑھوں کی آسانی کی خاطر طواف کی سنتوں کے لیے مطاف کا تہہ خانہ مختص کردیا-
طواف کے بعد دو رکعت مقام ابراہیم کے پاس ادا کی جاتی ہیں- وبا کے زمانے میں انتظامیہ نے مقام ابراہیم کے اطراف طواف کی سنتوں کا انتظام پہلی منزل پر کیا ہے- جہاں تک پہنچنے کے لیے اچھا خاصا چلنا پڑتا ہے-

تہہ خانے میں بیک وقت 150 افراد نماز ادا کرسکتے ہیں-  (فوٹو حرمین جنرل پریذیڈنسی)

اخبار 24 کے مطابق معذوروں اور بوڑھوں کو اس زحمت سے بچانے کے لیے مطاف کے صحن کے نیچے موجود تہہ خانہ کھول دیا گیا ہے تاکہ معذور اور بوڑھے افراد وہاں سنتیں ادا کرسکیں اور وہاں سے  صفا اور مروہ کی سعی کے لیے جاسکیں- تہہ خانے میں ایک وقت میں 150 افراد ہی طواف کی سنتیں ادا کرسکتے ہیں-
مسجد الحرام میں قافلہ سازی کے ادارے کے انچارج انجینیئر اسامہ الحجیلی نے بتایا ہے کہ تہہ خانے میں کورونا سے بچاؤ کے لیے تمام انتظامات کردیے گئے ہیں- نمازیوں کے درمیان سماجی  فاصلے کے لیے علامتیں لگادی گئی ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: