Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے غیر ملکیوں کی ترسیل زر میں کمی

سال رواں کے شروع میں ترسیل زر 89.22 ارب ریال تک پہنچ گئی تھی(فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب سے تارکین وطن نے جولائی 2021 کے دوران سالانہ کی بنیاد پر 17.7 فیصد ترسیل زر کم کی ہے۔
الاقتصادیہ نے سعودی سینٹرل بینک (ساما) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ جون 2021 کے  مقابلے میں تارکین کی ترسیل زر میں 7.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
تارکین نے جولائی میں 12.5 ارب ریال ارسال کیے جبکہ جون میں 13.49 ارب ریال بھیجے تھے۔ اس طرح جولائی میں جون کے مقابلے میں 975 ملین ریال کم بھیجے گئے۔
سال رواں کے شروع میں ترسیل زر 89.22 ارب ریال تک پہنچ گئی تھی جو سالانہ کے تناسب سے 5.4 فیصد زیادہ رہی۔
گزشتہ برس اس عرصے کے دوران ترسیل زر 84.65 ارب ریال  کی گئی تھی۔ 5.57 ارب ریال کا فرق رہا۔ 

شیئر: