Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے تارکین وطن کی ترسیل زر میں دس فیصد اضافہ

تارکین وطن نے 76.7 ارب ریال کی ترسیل زر کی ہے(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران تارکین وطن نے 76.7 ارب ریال کی ترسیل زر کی ہے، یہ 2020 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں دس فیصد زیادہ ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی سینٹرل بینک ساما نے بیان میں کہا ہے کہ Wجون 2021 کے دوران غیرملکیوں کی ترسیل زر 2020 جون کے مقابلے میں تین فیصد کم رہی ہےQ۔
تارکین نے جون 2020 کے دوران 960 ملین ریال بھجوائے جو مئی 2021 کے مقابلے میں 8 فیصد کم ہیں۔
دوسری جانب مقامی شہریوں نے 2021 کی پہلی ششماہی میں 31.4 ارب ریال باہر بھجوائے جو 2020 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہیں۔
سعودیوں نے جون 2021 کے دوران جون 2020 کے مقابلے میں 56 فیصد زیادہ 6.42 ارب ریال بھجوائے ہیں۔
یہ رقم مئی 2021 کے مقابلے میں بھی زیادہ ہے۔ مئی میں سعودیوں نے 4.11 ارب ریال باہر بھجوائے تھے۔ 

شیئر: