Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوموروس کو کورونا سے نمٹنے کے لیے سعوی عرب کی طبی امداد

سعودی سفیر نے امداد وزیر صحت کے حوالے کی ہے(فوٹو ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے اتوار کو کوموروس کو کورونا کے خلاف لڑنے میں مدد دینے کے لیے طبی امداد فراہم کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کےمطابق نے کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سےکوموروس میں سعودی سفیر ڈاکٹر عطا اللہ زائد الزاید نے یہ امداد کوموروس کے دارالحکومت مورونی میں کومورین وزیر صحت لوب یاقوت کو پہنچائی۔
کوموروس میں سعودی سفیر ڈاکٹرعطا اللہ زائد الزاید نے کہا کہ یہ امداد کوموروس کو شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات کے مطابق بھیجی گئی ہے تاکہ کوموروس کو کورونا کے خلاف لڑنے میں سپورٹ فراہم کی جا سکے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے حال ہی میں تیونس، ملائیشیا اور الجیریا کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کو طبی سامان بھیجا ہے جو کورونا کے نئے ویریئنٹس کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
یہ مملکت کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد کا حصہ ہے جس کی نمائندگی کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کرتا ہے تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عالمی کوششوں کو سپورٹ کیا جا سکے۔
دریں اثنا نیشنل ملیریا کنٹرول پروگرام نے یمن کے لحج گورنریٹ میں ملیریا اور ڈینگی کے علاج اور معائنہ کے لیے ادویات اور خصوصی آلات تقسیم کیے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر یہ امداد عالمی ادارۂ صحت کی نگرانی میں فنانس کرتا ہے۔
 لحج گورنریٹ میں پروگرام ڈائریکٹر عادل السید نے کہا کہ ’گزشتہ مارچ سے لے کر آج تک کے پروگرام نے ملیریا ادویات کی مختلف مقداروں کے ساتھ صحت کی کئی سہولتیں فراہم کی ہیں۔ کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر  گورنریٹ میں ملیریا اور ڈینگی ریپڈ ٹیسٹ ڈیوائسز کے علاوہ ہیلتھ کی تمام سہولتیں مفت فراہم کرتا ہے۔‘
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 69 ممالک میں مختلف قسم کے 1705 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔  ان منصوبوں پر 5.43 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
 

شیئر: