Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں یتیموں کی دیکھ بھال کے لیے شاہ سلمان مرکز کا منصوبہ مکمل 

منصوبے پر پانچ لاکھ 35 ہزار ڈالر کی لاگت آئی ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے یمن میں یتیموں اور ان کے اہل خانہ کی سپورٹ، حفاظت اور دیکھ بھال کے لیے پانچ لاکھ 35 ہزار ڈالر کی لاگت کا ایک منصوبہ مکمل کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سیڈ  آف سیفٹی پروگرام کے تحت یمن کے عدن، مارب، مغربی ساحل،الجوف، البیضا اور صنعا ریجن میں 600 یتیموں اور 100 خاندانوں کو رہائش، کھانا اور صحت کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
سیڈ آف سیفٹی پروگرام میں صحت اور ماحول سے متعلق آگاہی مہم شامل ہے جس کا مقصد بیماری کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔
اس کےعلاوہ اس منصوبے کے ذریعے یتیموں کے لیے تعلیم، انہیں معاشرے میں واپس شامل کرنے،ان کے خاندانوں کی معاشرتی نگہداشت، ذمہ دارخواتین کی تربیت اور بحالی جو ان کی دیکھ بھال کرتی ہیں میں مدد فراہم کی گئی ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹراپنے قیام کے بعد سے یمنی بھائیوں کو پناہ، خوراک،صحت اور تعلیم سمیت مختلف اقسام کی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
واضح رہے کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 68 ممالک میں مختلف قسم کے 1616 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔  ان منصوبوں پر 5.3 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں3.53 ارب ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 363 ملین ڈالر، شام میں 305 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 203 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔
علاوہ ازیں کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے عالمی ادارہ خوراک پروگرام، بچوں کے لیے اقوام متحدہ کے ایمرجنسی فنڈ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ شراکت بھی کی ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے انسانیت کی خدمت، امدادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔

شیئر: