Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں فی طالب علم سٹیشنری پر سالانہ 850 ریال کا خرچہ

آن لائن تعلیم کی وجہ سے سٹیشنری کا استعمال محدود تھا- (فوٹو: ایس پی اے)
نئے تعلیمی سال کے آغاز پر مملکت بھر میں سٹیشنری مارکیٹ کی چاندی ہوگئی- سعودی عرب میں سٹیشنری پر خرچ کا حجم 5 ارب ریال تک پہنچ گیا ہے- 
عکاظ اخبار کے مطابق ایک برس سے زیادہ عرصے سے سٹیشنری کی مارکیٹ مندی کا شکار تھی- آن لائن تعلیم کی وجہ سے سکول لوازمات کا استعمال بہت زیادہ محدود ہوگیا تھا- 
نئے تعلیمی سال کی آمد پر سکول کھولنے کا فیصلہ آتے ہی سٹیشنری کی دکانوں اور بک سٹورز نے  نئے سال کی بھرپور تیاری کرلی تھی- ماہرین کا خیال ہے کہ ایک طالب علم  کی سٹیشنری پر سالانہ 850 ریال کے لگ بھگ خرچ کرتا ہے- مجموعی خرچ کا تخمینہ پانچ ارب ریال کے لگ بھگ ہے- 
نجی سکولوں کے حالات سے واقف کاروں کا کہنا ہے کہ سکول کھلنے کے بعد فیسیں بڑھیں گی- وبا سے قبل سکول میں جتنے طلبہ آتے تھے اب اتنی تعداد میں نہیں آئیں گے- اس کی وجہ سے لاگت میں اضافہ ہوگا- 
ماہر اقتصاد محمد المیمان نے کہا کہ سرکاری اور نجی سکولوں نیز انٹرنیشنل سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کی مجموعی تعداد 60 لاکھ کے  لگ بھگ ہے-  
سٹیشنری مارکیٹ سے لین دین کرنے والے علی حسن نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز اور ایک برس سے زیادہ عرصے تک سکولوں کے بند رہنے کے بعد سکول کھلنے کی صورت میں سٹیشنری کے نرخوں کا بڑھنا فطری امر ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: