Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت تعلیم کی آن لائن ایپس کا والدین کیسے استعمال کریں؟

پہلی بار مذکورہ ایپ استعمال کرنے پر توکلنا کا پاس ورڈ استعمال ہوسکتا ہے۔ (فوٹو: عاجل)
وزارت تعلیم نے پرائمری سکول کی پہلی، دوسری اور تیسری جماعتوں کے طلبہ و طالبات کے والدین سے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو آن لائن تعلیم دلانے کے لیے ’مدرستی‘ اور ’روضتی‘ پلیٹ فارم استعمال کریں- 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تعلیم نے توجہ دلائی ہے کہ والدین ’مدرستی‘ اور ’روضتی‘  پلیٹ فارم استعمال کرنے کے  لیے کوڈ سکول کے پرنسپل سے رابطہ کرکے حاصل کر سکتے ہیں- 
وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ پہلی بار روضتی یا مدرستی ایپ استعمال کرنے کی صورت میں توکلنا ایپ کا پاس ورڈ استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ آن لائن تعلیم کے دوران اسے استعمال کرنے والے پاس ورڈ کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں- 
وزارت تعلیم نے توجہ دلائی کہ اگر پہلے سے مدرستی یا روضتی ایپ استعمال کرنے والا کسی اور تعلیمی ادارے میں منتقل ہو گیا ہو تو ایسی صورت میں توکلنا ایپ کے ذریعے صارف کا نام حاصل کیا جا سکے گا اور پلیٹ فارم تک رسائی حاصل نہ ہونے کی صورت میں پرنسپل یا ٹیکنیکل تعاون کرنے والے ادارے سے رجوع کرنا ہوگا- 
وزارت  تعلیم نے تنبیہ کی ہے کہ اگر صارف نے توکلنا ایپ میں موجود پاس ورڈ تبدیل کر دیا ہو تو ایسی صورت میں توکلنا ایپ والے پاس ورڈ سے روضتی یا مدرستی ایپ تک رسائی ممکن نہیں ہوگی- اگر کوئی صارف پاس ورڈ بھول گیا ہو تو ایسی صورت میں پاس ورڈ مائیکرو سافٹ سے خفیہ نمبر والے پیج کے ذریعے حاصل کیا جا سکے گا-
اگر کام نہ بن رہا ہو تو ایسی صورت میں ٹیکنیکی مدد والے پیج کے ذریعے وزارت سے رابطہ کرنا ہوگا- 
وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ اگر صارف پاس ورڈ بھول گیا ہو اور اس کا موبائل نمبر کا سسٹم میں  اندراج نہ ہو تو ایسی صورت میں پاس ورڈ کی بحالی کے لیے پرنسپل سے رابطہ کرنا ہوگا- 
وزارت تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ اگر توکلنا ایپ کے نئے اکاؤنٹ کا ڈیٹا نظر نہ آرہا ہو یا پاس ورڈ یاد نہ ہو تو ایسی صورت میں اکاؤنٹ اپ ڈیٹ کرنے کے لیے سکول انتظامیہ سے رابطہ کرنا ہوگا- 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: