Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوری ہونے والی 9 گاڑیاں مالکان کو واپس

’کار چور گروہ تین افراد پر مشتمل ہے جن میں سے ایک سعودی اور دو یمنی تارکین ہیں‘ (فوٹو : الاقتصادیہ)
ریاض پولیس نے چوری ہونے والی نو گاڑیاں مالکان کو واپس دلا دی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس کا کہنا ہے کہ ’شہر میں متعدد گاڑیاں چوری کرنے کے واقعات کا سراغ لگانے کے لیے خصوصی فورس تشکیل دی گئی۔‘
’اہلکاروں نے تمام وارداتوں کا جائزہ لینے بعد انکشاف کیا کہ ان کے پیچھے ایک شخص یا گروہ ہی ہو سکتا ہے جس کا طریقہ واردات یکساں ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’تفتیش کا دائرہ بڑھانے پر ملوث افراد میں ایک تک رسائی ہوئی جسے  گرفتار کرنے پر اس نے باقی ساتھیوں کا بتا دیا۔‘
’کار چور گروہ تین افراد پر مشتمل ہے جن میں سے ایک سعودی شہری اور دو یمنی تارکین ہیں۔‘
ترجمان نے بتایا ہے کہ ’یہ لوگ عمر کی دوسری اور تیسری دہائی میں ہیں۔ ان سے تفتیش جاری ہے۔‘
’ان کے قبضے سے نو مسروقہ گاڑیاں ضبط ہوئی ہیں جنہیں اصل مالکان کے حوالے کیا گیا ہے۔‘

شیئر: