Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا 

 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 218.71 ریال تک پہنچ گئی(فوٹو ٹوئٹر) 
سعودی گولڈ مارکیٹ میں بدھ یکم ستمبر 2021 کو سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 218.71 ریال تک پہنچ گئی۔ 
مملکت میں سونے کے نرخوں پر بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ کا اثر بدھ کو پڑا ہے۔
اکیس قیراط ایک گرام سونا 191.37 ریال میں فروخت ہورہا ہے جبکہ اٹھارہ قیراط ایک گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 164.03 ریال تک پہنچ گئی ہے۔ 14 قیراط ایک گرام سونا 127.58 ریال میں فروخت ہورہا ہے۔
سعودی عرب میں ایک اونس سونے کی قیمت  بڑھ کر 6802 ریال تک پہنچ گئی جبکہ سونے کی گنی کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ اب اس کے نرخ  1530.94 ریال ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھے ہوئے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ امریکی سرمایہ کاروں کے خدشات کی وجہ سے سونے کے نرخ بڑھ رہے ہیں۔ ایک اونس سونے کی قیمت  1820.20 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

شیئر: