مدینہ منورہ.... مدینہ منورہ اسلامی سیاحت کے دارالحکومت نے 200سے زیادہ تاریخی مقامات کی ویب سائٹس جاری کردیں۔ مدینہ اہم تاریخی اور مذہبی مقامات سے مالا مال شہر ہے۔ یہاں کی تاریخی مساجد اور اہم واقعات کے عینی شاہد مقامات مسلمانوں کے دلوں و ذہنوں میں خاص اہمیت رکھتے ہیں۔زائرین مدینہ منورہ پہنچنے پر انکی زیارت ااور دیدار کےلئے جانے کا اہتمام کرتے ہیں۔ جبل احد ان میں بیحد اہم ہے۔ یہاں اسلامی تاریخ کی بڑی جنگ ہوئی تھی جس میں 70صحابہ رضی اللہ عنہم شہید ہوئے تھے۔ غزوہ خندق ، مسجد قبا، مسجد قبلتین اور مساجد خمسہ کے حوالے سے بھی خصوصی ویب سائٹس پر تمام معلومات دیکھی جاسکتی ہیں۔