Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا کی منفرد چٹانیں جو صحرائی علاقے کی خوبصورتی کو دوبالا کررہی ہیں

ارضیات کے ماہرین کے لیے یہ چٹانیں اہمیت کی حامل ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے العلا گورنریٹ میں منفرد چٹانیں نمایاں ارضیاتی خصوصیات کے باعث صحرائی علاقے کی خوبصورتی کو دوبالا کرنے میں اہم کردار کی حامل ہیں۔
 ہوا کے کٹاو کی وجہ سے قدرتی طورپر نایاب منفرد اشکال میں ڈھل جانے والی چٹانیں علاقے میں جگہ جگہ بکھری ہیں جنہیں دیکھ کر قدرت کے شاہکار کی تعریف کیے بغیر کوئی  رہ ہی نہیں سکتا۔

منفرد اشکال میں ڈھل جانے والی چٹانیں علاقے میں جگہ جگہ ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ریت آلود تیز ہواوں اور بارش کا صدیوں سے سامنا کرتے ہوئے ان چٹانوں نے جو انداز اختیار کیے ہیں وہ العلا کی منفرد پہچان بن گئے ہیں۔
تکوینی طورپر چٹانوں میں ایسے منفرد انداز میں کٹاو پیدا ہوئے ہیں کہ انہیں دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آتے ہیں جن میں مختلف ممالک کے وزرائے اعظم  شامل ہیں۔
علاوہ ازیں فلم ساز، فنکار اور خاص طور پر فطری علوم و ارضیات کے ماہرین کے لیے یہ چٹانیں اہمیت کی حامل ہیں۔


علاقے کی اہمیت کے باعث یہاں سیاحتی مقامات کو ترقی دی گئی (فوٹو: ایس پی اے)

العلا رائل کمیشن نے علاقے کی اہمیت کے باعث یہاں سیاحتی مقامات کو ترقی دی اور زائرین کے لیے بہترین خدمات بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ وہ ان قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوں۔
العلا رائل کمیشن کی جانب سے ’وادی الفن‘ کے عنوان سے پروجیکٹ شروع کیا ہے جس کا مقصد قدرتی خطوں کو عصری آرٹ کے حوالے سے اوپن آرٹ گیلری میں تبدیل کرنا ہے جس کا مقصد عالمی فنکاروں کو ان قدرتی مناظر کے قریب لانا ہے تاکہ وہ علاقے کی جدا جغرافیائی شناخت کا بہتر انداز میں مشاہدہ کریں۔

 

شیئر: