Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کی آرمڈ فورسز نے 7 ماہ کے دوران منشیات سے لدے 310 ڈرون مار گرائے

اردن کی مسلح افواج نے ہر ماہ اوسطا 51 ڈرونز روکے ہیں (فوٹو: پیٹرا)
اردن کی مسلح افواج نے منشیات سے لدے 310 ڈرونز کو روکا اور 7 ماہ کے دوران سمگلنگ کی متعدد کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔
اردن کی نیوز ایجنسی پیٹرا نے ایک انویسٹی گیشن رپورٹ کے حوالے سے بتایا جنوری سے 16 جولائی کے دوران مسلح افواج نے ہر ماہ اوسطا 51 ڈرونز روکے جو اردن میں منشیات کی سمگلنگ کےلیے استعمال کیے جارہے تھے۔
اردن کی مسلح افواج  نے اس دوران 14.1 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیاں، 92.1 کلو گرام غیرقانونی منشیات اور حشیش ضبط کی ہے جن کی مالیت کئی ملین امریکی ڈالر ہے۔
سمگلروں نے سمگلنگ کی 69 کوششوں کے علاوہ دراندازی کی کارروائیاں کیں، منشیات کی سمگلنگ کےلیے ہتھیاروں اورغیر روایتی طریقوں کا استعمال کیا، جس میں ریموٹ نیویگیشن کے ساتھ کھلونا نما غبارے شامل ہیں۔
 مسلح افواج نے انہیں ٹریک کرکے مار گرایا۔ ایک غبارے میں کرسٹل میتھ موجود تھا۔
ایک اور واقعے میں بارڈر اہلکاروں نے شامی علاقے سے ایک پروجیکٹائل کا پتہ لگایا جس میں 500 گرام کرسٹل میتھ سمیت دیگر منشیات موجود تھی۔

 

شیئر: