Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کسٹم نے ایک ہفتے کے دوران سمگلنگ کی 1541 کوششوں کو ناکام بنایا

ہ ضبط کی جانے والی ممنوعہ اشیا میں 125 اقسام کی منشیات شامل ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے ایک ہفتے کے دوران  بری، بحری اور فضائی پورٹس پر سمگلنگ کی ایک ہزار 541 کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔
یہ اقدام معاشرے کو ممنوعہ اشیا سے بچانے اور نیشنل سکیورٹی برقرار رکھنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ضبط کی جانے والی ممنوعہ اشیا میں 125 اقسام کی منشیات اور 833 ممنوعہ مواد کے کیسز شامل ہیں۔
اتھارٹی نے سمگل شدہ تمباکو اور اس کی مصنوعات، غیراعلانیہ مالی رقوم کے علاوہ ہتھیار اور اس سے منسلک آلات کے کیسز بھی پکڑے ہیں۔
زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے ملکی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو مضبوط بنانے، معاشرے  کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

شیئر: