Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے والا غیرملکی گرفتار

مزید کارروائی کےلیے کیس متعلقہ حکام کے پاس بھیج دیا گیا۔( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے طائف انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر غیر قانونی طریقے سے مملکت میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک غیرملکی کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سبق کے مطابق یہ اقدام بارڈر سکیورٹی کو بڑھانے دراندازی اور جعلسازی کی کوششوں سے نمنٹے کےلیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ زیرحراست پاکستانی شہری کے خلاف تمام قانونی اقدامات کے بعد کیس مزید کارروائی کےلیے متعلقہ حکام کے پاس بھیج دیا گیا۔
واضح رہے ایئرپورٹ حکام اس سے قبل بھی ایسے مسافروں کو حراست میں لے چکے ہیں جنہوں نے سعودی عرب میں آمد یا روانگی کے لیے غیر قانونی طریقے اختیار کیے تھے۔
محکمہ پاسپورٹ کے حکام ایئرپورٹس پر جدید ڈیوائسز کی سپورٹ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

 

شیئر: