سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ایسواتینی کے بادشاہ مسواتی سوم کی جانب سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات سے متعلق ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر عبدالکریم ولید الخریجی نے اتوار کو وازارت کے ہیڈ کوارٹر میں ایسواتینی بادشاہ کے بیٹے اور رکن پارلیمنٹ شہزادہ لینڈانی کا خیرمقدم کیا اور مکتوب وصول کیا۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔