ریسکیو مشن: لاوارث جانوروں کو سہارا دینے والی سعودی خواتین
ریسکیو مشن: لاوارث جانوروں کو سہارا دینے والی سعودی خواتین
جمعہ 27 نومبر 2026 14:35
دونوں خواتین ریاض کے ’رحمہ اینیمل ریسکیو شیلٹر‘ میں رضاکارانہ خدمات انجام دیتی ہیں (فوٹو: عرب نیوز)
دن کے وقت منال العساف پارٹنرشپ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتی ہیں جبکہ فيئ الملق ایک ڈیٹا اینالسٹ اور ایم بی اے کی طالبہ ہیں۔ ان ذمہ داریوں سے ہٹ کر، دونوں خواتین لاوارث جانوروں کو بچانے، ریاض میں ان کے لیے گھر تلاش کرنے اور دیگر لوگوں کو بھی اس مقصد میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کے لیے اپنا وقت وقف کرتی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق دونوں خواتین کے لیے ریاض کے ’رحمہ اینیمل ریسکیو شیلٹر‘ میں رضاکارانہ خدمات انجام دینا ایک قسم کی خود اطمینانی، جانوروں کے ساتھ سچی دوستی کا ذريعہ اور مملکت سمیت دنیا بھر میں جانوروں کی بہتری کے لیے آواز اٹھانے کا ایک موقع بن چکا ہے۔
جانوروں سے محبت کرنے والی اور پالتو جانور رکھنے والی منال العساف، جن کا تعلق انسانوں سے زیادہ ہمیشہ جانوروں کے ساتھ رہا ہے، انہوں نے جانوروں کو بچانے کے اپنے اس سفر کا آغاز رواں سال ہی ریڈٹ پر ایک پوسٹ دیکھنے کے بعد کیا۔
اس خرگوش کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، وہ جلا ہوا تھا، اس پر پسو موجود تھے۔ اس کی اس حالت کو نظر انداز کرنے میں ناکام ہو کر، منال العساف نے تصویر پوسٹ کرنے والی خاتون سے رابطہ کیا، خرگوش کو اپنے پاس لایا اور اسے ویٹرنری ڈاکٹر کے پاس لے گئیں۔ اس کے بعد انہوں نے اس کے ٹھیک ہونے تک گھر پر اس کی دیکھ بھال کی تاکہ اسے گود لیا جا سکے اور اس کی ثابت قدمی کو ظاہر کرنے کے لیے اس کا نام فلسطین کے قومی پھول کے نام پر ’آئرس‘ رکھا۔
منال العساف نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’مجھے اس کے ذریعے اندازہ ہوا کہ واقعی ہر زندگی بچانے کے قابل ہے۔ کوئی ایک بھی ایسی زندگی نہیں ہے جو وجود رکھنے کا حق نہ رکھتی ہو۔ میں تو کیڑے مکوڑوں کو بھی نہیں مارتی، اس مقصد کے لیے میری اتنی لگن ہے اور اسی کی وجہ سے میں نے فیصلہ کیا کہ میں اپنا ایک شیلٹر شروع کرنا چاہتی ہوں۔‘
منال العساف اور فيئ الملق دونوں جانوروں کی تجارتی خرید و فروخت کو بند کرنے کا مطالبہ بھی کرتی ہیں (فوٹو: عرب نیوز)
فيئ الملقق کے لیے جانوروں کو بچانا پچھلے 12 برسوں سے ان کی زندگی کا حصہ رہا ہے۔ انہوں نے 18 سال کی عمر میں پہلی بار ایک بلی کو ریسکیو کیا تھا جس کی آنکھ ایک گاڑی کے نیچے زخمی ہو گئی تھی۔ اپنے دادا دادی کی مالی مدد سے انہوں نے اس بلی کا علاج کروایا اور بالآخر اس کے لیے ایک اچھا گھر تلاش کر لیا۔
انہوں نے بتایا کہ ’جب میں نے یہاں کام شروع کیا تو یہ میری زندگی بدلنے کا آغاز تھا کیونکہ میں نے تین سال کے لیے جانوروں کو ریسکیو کرنا بند کر دیا تھا۔ لیکن پھر میں ’رحمہ‘ کے ساتھ واپس آئی۔ انہوں نے مجھے بہت کچھ دیا۔‘
یہ شیلٹر پہلے ہی ماہانہ ’کیٹ کیفے‘ کی میزبانی کرتا ہے جہاں وزیٹرز ریسکیو کی گئی بلیوں کے درمیان تازہ کافی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور ممکنہ طور پر انہیں گود لے سکتے ہیں۔ شراکت داروں اور عطیہ دہندگان کے تعاون سے، وہ بُک کلبز، آرٹ ورکشاپس اور کروشیے سرکلز منعقد کرنے کی امید رکھتی ہیں جہاں وزیٹرز ریسکیو کیے گئے جانوروں کے ساتھ گھل مل سکیں اور انہیں گود لے سکیں۔
فيئ الملق کے لیے جانوروں کو بچانا پچھلے 12 برسوں سے ان کی زندگی کا حصہ رہا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
منال العساف اور فيئ الملق دونوں جانوروں کی تجارتی خرید و فروخت کو بند کرنے کا مطالبہ بھی کرتی ہیں اور اس بات پر زور دیتی ہیں کہ نسل کشی (بریڈنگ) صحت کے شدید خطرات کا باعث بن سکتی ہے۔