طبی ماہرین نے کا کہنا ہے کہ اگر روزمرہ غذا میں صرف ایک کھانے کا چمچہ زیرہ پاوڈر شامل کرلیا جائے تو اس سے جسمانی چربی اور وزن کم کرنے کی رفتار دوسرے طریقوں کی نسبت تین گنا تک تیز کی جاسکتی ہے۔ ایرانی ماہرین کی جانب سے کئے گئے اس مطالعے میں 88 موٹی یا زائد وزن (اوورویٹ) خواتین شریک تھیں جنہیں 3 ماہ تک پابند رکھا گیا کہ وہ اپنی روزانہ غذا میں 500 کیلوریز کم کریں گی۔ ان میں سے 44 خواتین کو اس پورے عرصے کے دوران روزانہ باقاعدگی سے (ایک پیالہ دہی کے ساتھ) صرف 3 گرام زیرہ پاو¿ڈر بھی استعمال کرایا گیا۔ خواتین کے دوسرے گروپ کو روزانہ صرف ایک پیالہ دہی کھلائی گئی جس میں زیرہ پاو¿ڈر شامل نہیں تھا۔








