ایران جنگ میں 365 امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوئے: پینٹاگون
ایران کے ساتھ جنگ میں 365 امریکی فوجی اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق پینٹاگون کے دستیاب آن لائن اعداد و شمار کے مطابق زخمیوں میں 247 آرمی کے سپاہی، 63 نیوی کے سیلرز، 19 میرینز اور 36 ایئر فورس کے اہلکار شامل ہیں۔
یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ان اعداد و شمار میں ان فوجیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جو جمعے کو رپورٹ ہونے والے دو جنگی طیاروں کے گرنے کے واقعے میں شامل تھے۔
زیادہ تر زخمیوں کی تعداد 200 ہے جو درمیانے اور سینیئر درجے کے بھرتی شدہ اہلکار ہیں جبکہ 85 افسران اور 80 جونیئر درجے کے اہلکار زخمیوں میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ہلاکتوں کی تعداد 13 فوجی اہلکاروں تک پہنچ گئی ہے۔
امریکی فوج کے مطابق چھ اہلکار اس وقت ہلاک ہوئے جب ایک امریکی فوجی ایندھن بھرنے والا طیارہ عراق کے اوپر گر کر تباہ ہو گیا جبکہ مزید سات اہلکار ایران کے خلاف کارروائیوں کے دوران ہلاک ہوئے۔
روئٹرز کے مطابق سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر ایرانی فوجی حملے میں 12 امریکی فوجی زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
