Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے فیفا چیف سے ملاقات، کھیلوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ریاض کو عالمی فٹ بال میں ایک بڑھتے ہوئے اہم کردار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو سے ملاقات کی جس میں فٹ بال کے فروغ اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سنیچر کو جدہ میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران مملکت اور فیفا کے درمیان جاری اشتراکِ عمل کا جائزہ لیا گیا اور نچلی سطح (گراس روٹس) سے لے کر پیشہ ورانہ سطح تک اس کھیل کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر غور کیا گیا۔
سعودی عرب نے حالیہ برسوں میں فیفا کے ساتھ اپنے روابط کو مزید گہرا کیا ہے جو کہ مملکت کو کھیلوں کا عالمی مرکز بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔
’وژن 2030‘ کے تحت سعودی عرب انفراسٹرکچر، ٹیلنٹ کی نشوونما اور بڑے بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد پر بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے۔
مملکت نے اب تک کئی علاقائی اور بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی میزبانی کی ہے اور مشرق وسطیٰ میں فٹ بال کی مقبولیت اور تجارتی ترقی کے لیے فیفا کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔
ریاض کو عالمی فٹ بال میں ایک بڑھتے ہوئے اہم کردار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس میں مستقبل میں بڑے عالمی مقابلوں کی میزبانی کی خواہش بھی شامل ہے۔
اس ملاقات میں سعودی وزیر برائے کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل اور سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن کے صدر یاسر المسحل بھی شریک تھے۔

شیئر: