Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں 50 رضاکاروں کی شرکت سے ’هُدًى لِّلْعَالَمِينَ‘ دیوار تیار

’اس کی لمبائی 380 میٹر ہے جس میں 850 لیٹر مخصوص رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے تیسرے رنگ روڈ سے عثمان بن عفان شاہراہ کو جوڑنے والے پل پر تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وال آرٹ کا نام ’هُدًى لِّلْعَالَمِينَ‘ رکھا گیا ہے جس میں 50 رضاکاروں نے 32 گھنٹے لگا کر اسے مکمل کیا ہے۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’عربی رسم الخط کا سال مناتے ہوئے بصری آلودگی کا خاتمہ کرنے کے لیے  دیوار کو آیات مبارکہ کی عبارت سے مزین کیا گیا ہے‘۔

’وال آرٹ میں 50 رضاکاروں نے 32 گھنٹے لگا کر اسے مکمل کیا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)

’اس کی لمبائی 380 میٹر ہے جس میں 850 لیٹر مخصوص رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے‘۔
’دیوار میں فن پارے کے لیے خوبصورت عربی خط کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ دیکھنے والے فن پارہ بھلا لگے‘۔

شیئر: