Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کن افراد کو دی جائے گی؟

کورونا وائرس کی نئی شکلیں زیادہ خطرناک ہیں۔ (فائل فوٹو: ایس پی اے)
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ’مملکت میں انتہائی محدود پیمانے پر کورونا ویکسین کی تیسری خوراک دینے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔‘
ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ’مدافعتی نظام میں خلل یا اعضا کی پیوند کاری والے افراد کو ہی دی جائے گی۔ یہ ایسے زمرے ہیں جنہیں اس حوالے سے انتہائی ضرورت مند خیال کیا جا رہا ہے۔ ‘
عاجل ویب سائٹ کے مطابق العبد العالی نے کہا کہ طبی مطالعات سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ کورونا ویکسین کی دو خوراکیں وائرس سے بچانے کے لیے کافی ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ ویکسین کی دو خوراکیں لینے سے طویل مدت تک کورونا وائرس سے تحفظ حاصل ہوجاتا ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’کورونا وائرس کی نئی شکلیں زیادہ خطرناک ہیں اور یہ تیزی سے پھیلتی ہیں۔ ان سے تحفظ کا مناسب طریقہ ویکسین کی دونوں خوراکوں کا حصول ہے۔‘
وزارت صحت نے ہدایت کی کہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کرتے رہیں اور صحتی ایپ یا توکلنا ایپ کے ذریعے ویکسین کی تاریخیں حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اگر کسی کو کورونا وائرس کے  حوالے سے کوئی مشاورت درکار ہو یا ان کے ذہن میں اس حوالے سے کوئی سوال ہو اور وہ اس کا جواب حاصل کرنا چاہتے ہوں تو 939 پر رابطہ کریں اور مشورہ لیں۔ استفساارات کے جواب حاصل کریں یہ سروس 24 گھنٹے مہیا ہے۔

شیئر: