Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 124 نئے مریض

فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 2 ہزار 503 رہ گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں پیر 6 ستمبر کو بھی 200 سے کم نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ 
پیر کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 124 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 217 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 6 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ ہزار 585 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 2 ہزار 503 رہ گئی ہے، جن میں سے 689 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 37 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 21 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
الشرقیہ ریجن 12، جازان ریجن میں 10، مدینہ ریجن میں 10، قصیم ریجن میں 10، نجران ریجن میں 7، عسیر ریجن میں 6، حائل ریجن میں 4،تبوک ریجن میں 2، الحدود الشمالیہ میں 2 ، الباحہ ریجن میں 2 اور الجوف ریجن میں ایک  مریض سامنے آئے۔
اب تک پانچ لاکھ 45 ہزار 367 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 34 ہزار 279 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: