Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باکسنگ مقابلوں میں سعودی عرب عالمی مرکز بن گیا

’تاریخی مقابلہ 13 ستمبر کو امریکی شہر لاس ویگاس کے ڈالیجینٹ اسٹیڈیم‘ میں منعقد ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب باکسنگ مقابلوں کا عالمی مرکز بن گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’میکسیکن اسٹار کینیلو الواریز اور امریکی اسٹار ٹیرینس کرافورڈ کے درمیان متوقع مقابلہ جدید تاریخ کے سب سے بڑے مقابلوں میں شمار کیا جا رہا ہے‘۔
’یہ مقابلہ سعودی عرب کے اس عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ خود کو کھیلوں کا عالمی مرکز بنانا چاہتا ہے‘۔
انہوں نے یہ بات جمعہ کوبولیوارڈ سٹی سے شروع ہونے والے ریاض سیزن کے افتتاح کے موقع پر کہی ہے۔
عالمی میڈیا ٹور کے آغاز میں کہا گیا ہے کہ  یہ درمیانے سے قدرے زیادہ وزن کیٹیگری کے عالمی ٹائٹل کے لیے پہلا پروموشنل پریس کانفرنس تھا جو کئی تقاریب پر مشتمل مہم کا آغاز ہے، جس میں عالمی شہرت یافتہ میکسیکن چیمپئن ساول ’کینیلو‘ الواریز اور امریکی اسٹار ٹیرینس کرافورڈ آمنے سامنے ہوں گے۔
یہ تاریخی مقابلہ 13 ستمبر کو امریکی شہر لاس ویگاس کے ڈالیجینٹ اسٹیڈیم‘ میں منعقد ہوگا۔
 
 

شیئر: