Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ائمہ حرمین کی تلاوت ریکارڈ کرنے کے منصوبے کا آغاز

’یہ تلاوت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے مفت دستیاب ہوں گی‘ ( فوٹو: سبق)
حرمین شریفین کے ائمہ کی تلاوت ریکارڈ کرنے کے لیے نئے منصوبے کا آغاز ہوچکا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے منصوبے کے تحت سٹوڈیو کا افتتاح کر دیا ہے۔
منصوبے پر روشنی ڈالتے ہوئے شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’منصوبے کے تحت حرمین کے تمام ائمہ کی آواز میں پورے قرآن مجید کی تلاوت ریکارڈ کی جائے گی‘۔
’یہ تلاوت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے مفت دستیاب ہوں گی جنہیں مختلف صورتوں میں تیار کیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ منصوبہ سعودی قیادت کی سرپرستی میں تیار کیا گیا ہے جنہوں نے حرمین شریفین کی خدمت اور مسلمانوں کی خدمت کو ترجیح اول قرار دے رکھا ہے‘۔
’حرمین سٹوڈیو کے ذریعہ تلاوت کے علاوہ مختلف قسم کا سمعی اور بصری مواد بھی تیار کیا جائے گا‘۔

شیئر: