Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برٹش ایئرویز کا لندن سے سستی ایئرلائن شروع کرنے کا منصوبہ

برٹش ایئرویز نے کورونا کی وبا کے دوران اپنے دس ہزار ملازمین کو فارغ کیا تھا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
برٹش ایئرویز لندن کے دوسرے بڑے ایئرپورٹ گیٹوِک پر ایک نئی سستی ایئرلائن شروع کرنے کے لیے بات چیت آگے بڑھائی رہی ہے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق برٹش ایئرویز کے چیف ایگزیکٹیو شان ڈوئل نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر صحافیوں کو بتایا کہ وہ ایک ایسی ایئرلائن شروع کرنا چاہتے ہیں جو ٹکٹ کی قیمت کے حوالے سے مقابلہ کر سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم اس مقابلے میں آ رہے ہیں اور یہ ایئرلائن شروع کرنے کے لیے مذاکرات آگے بڑھ چکے ہیں۔‘
برٹش ایئرلائن کی مالک کمپنی اینگلو سپینش گروپ آئی اے جی نے مختصر دورانیہ کی پروازیں چلانے کے نئے بزنس کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
کمپنی نے کہا تھا کہ وہ برٹش ایئرویز کے جہازوں کو ہی برانڈڈ کر کے اسی معیار کی سروس فراہم کریں گے۔
 برٹش ایئرویز نے کورونا کی وبا کے دوران گیٹوِک ایئرپورٹ سے اپنی پروازیں روک دی تھیں اور تمام توجہ اپنے مرکز ہیتھرو ایئرپورٹ سے آپریشن جاری رکھنے پر مرکوز رکھی۔
شان ڈوئل نے کہا کہ اگر نیا یونٹ لگانے کے لیے یونین سے مذاکرات ناکام ہو گئے تو برٹش ایئرویز گیٹوِک پر دیگر ایئرلائنز کے مقابلے میں نئی آ سکے گی اور ان کو وہاں اپنے سلاٹس فروخت کرنا پڑ سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں ’ہم اپنے سلاٹ کے لیے متبادل پر غور کر سکتے ہیں۔‘
ان سے پوچھا گیا کہ اگر نئی ایئرلائن شروع نہ کی جا سکی تو کیا برٹش ایئرویز سے مزید ملازمین کو نکالا جائے گا؟ جس پر شان ڈوئل نے جواب دیا کہ نئی ایئرلائن کا مقصد مواقع کی تلاش ہے۔
برٹش ایئرویز نے کورونا کی وبا کے دوران اپنے دس ہزار ملازمین کو فارغ کیا تھا۔

شیئر: