Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی بحریہ کی امریکی اور جرمن بحریہ کے ساتھ مشق کا انعقاد

’پاکستانی بحریہ بحر ہند میں امن و سکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہی ہے‘ (فوٹو: پاکستانی بحریہ)
پاکستانی بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے شمالی بحیرہ عرب میں امریکی بحریہ کے جہاز شیلوہ اور جرمن بحریہ کے جہاز بائیرن کے ساتھ سہ ملکی بحری مشق میں شرکت کی۔
ترجمان پاکستانی بحریہ کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’اس سہ ملکی مشق سے پہلے پی این ایس عالمگیر نے امریکی بحریہ کے جہاز کے ساتھ ایک علیحدہ مشق میں بھی شرکت کی۔‘
’ان مشقوں کا مقصد شریک بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں، باہمی سیکھنے کے عمل اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔ ان مشقوں سے بحری افواج کے مابین تعلقات بہتر ہوئے۔‘
ترجمان کا کہنا ہے کہ ’پاکستانی بحریہ بحر ہند میں امن و سکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔‘
’سہ ملکی اور دو طرفہ مشقیں خطے میں امن کے قیام کے لیے سمندروں میں قانون کے نفاذ کو یقینی بنانے اور دیگر بحری افواج کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے کے پاکستانی بحریہ کے عزم کا ثبوت ہے۔‘

شیئر: