Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ: خواتین ڈرائیونگ لائسنس کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

آن لائن ابشر اکاؤنٹ کے ذریعے رجسٹریشن شروع کی گئی ہے۔ (فوٹو: سیدتی میگزین)
الباحہ ریجن میں ادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے خواتین کےلیے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے ـ لائسنس حاصل کرنے کے لیے پیشگی وقت حاصل کرنے ابشر کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت شروع کر دی گئی ـ
ویب نیوز عاجل نے ٹریفک پولیس کی ٹوئٹر پرجاری اطلاع کے حوالے سے کہا ہے کہ الباحہ ریجن میں مقیم ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی خواہشمند خواتین کے لیے ابشرپلیٹ فارم پررجسٹریشن کا آغاز کیا جا رہا ہےـ
ٹریفک پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ڈرائیونگ انسٹیٹویٹ میں داخلہ لینے کے لیے رجسٹریشن ابشر اکاونٹ سے کی جائے جس کےلیے شاہراہ العقیق پر قائم اسکول کےلیے رجسٹریشن کا آغاز 12 صفر سے کیا جائے گا جبکہ بلجرشی میں ڈرائیونگ اسکول میں رجسٹریشن 19 صفر سے شروع کی جا رہی ہے ـ
واضح رہے خواتین کے لیے ڈرائیونگ اسکول جدا ہیں جہاں خواتین انسٹرکٹرز اور دیگر عملہ متعین کیا گیا ہے جو گاڑی چلانے کی شوقین خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت دیتی ہیں ـ
ایسی خواتین جنہیں گاڑی چلانا نہیں آتی ان کےلیے لازمی ہے کہ وہ ڈرائیونگ اسکول میں داخلہ لے کر متعلقہ کورس مکمل کریں جس کے بعد ان کا امتحان لیا جاتا ہے کامیاب ہونے پرانہیں لائسنس جاری کیا جاتا ہےـ

شیئر: