Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ستمبر کے لیے بھی پٹرول کے سابقہ نرخ برقرار

جولائی اور اگست میں بھی پٹرول کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی تیل کمپنی ’آرامکو‘ نے جمعے کی شب ستمبر کے لیے پٹرول کے نرخوں کا اعلان کیا ہے۔ سابقہ نرخ برقرار رکھے گئے ہیں۔
اس وقت مملکت کے تمام ریجنز میں پٹرول 91 کے لیے فی لٹر دو ریال 18 ہلالہ جبکہ پٹرول 95 کے لیے دو ریال 33 ہلالہ مقرر ہیں۔
 ڈیزل 52 ہلالہ فی لٹر اور کروسین 77 ہلالہ فی لٹر میں دستیاب ہے جبکہ ایل پی جی کے نرخ 75 ہلالہ ہیں۔
واضح رہے کہ تیل کمپنی آرامکو کی جانب سے ہر ماہ کی 10 تاریخ کو پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ متعین کیے جاتے ہیں۔
جولائی اور اگست میں بھی پٹرول کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا اور سابقہ نرخ برقرار رکھے گئے تھےـ
یاد رہے کہ سعودی عرب میں توانائی اور پانی کی مصنوعات کی قیمتوں کی نگران انتظامی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’ایوان شاہی کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے مملکت میں پٹرول کے جون والے نرخوں کو بحال رکھا گیا ہے۔‘
بیان میں کہا گیا تھا کہ ایوان شاہی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ’ پٹرول کے نرخوں میں ہونے والے ماہانہ اضافہ کو حکومت برداشت کرے گی تاکہ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پرمعاشی بوجھ نہ پڑے علاوہ ازیں مقامی معیشت کو بھی آسانی ہو۔‘
 پٹرول کے نرخوں میں ہونے والا اضافہ حکومت کی جانب سے ادا کیا جائے گا۔  
 
 

شیئر: