Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں ستمبر کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ 

پٹرول نرخوں میں پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے( فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات نے ستمبر 2021  کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق سپر 98 جو اگست میں 2.58 درہم میں دستیاب تھا اب ستمبر میں تین فلس کمی کے بعد 2.55 درہم میں ملے گا۔
خصوصی 95 جو اگست میں 2.47 درہم میں فروخت ہورہا تھا، ستمبر میں تین فلس کمی کے بعد 2.44 درہم میں دستیاب ہوگا۔
ڈیزل کی قیمت میں7 فلس کی کمی کی گئی ہے ۔ایک لٹر ڈیزل کی نئی قیمت 2.38 درہم ہوگی، اگست میں ایک لٹرڈیزل 2.45 درہم میں دستیاب تھا۔
یاد رہے کہ امارات میں ہر ماہ پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔
اس کا فیصلہ بین الاقوامی پٹرول منڈی کے نرخوں کو مدنظررکھ کر کیا جاتا ہے۔ نرخوں میں پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے۔
امارات میں پٹرول اور ڈیزل تقسیم کرنے والی تمام کمپنیوں نے اپنی ویب سائٹس پر ستمبر کے لیے مقرر نئے نرخ جاری کیے ہیں۔

شیئر: