Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کا ’احسان‘ پلیٹ فارم کو 10 ملین ریال کا عطیہ

 گزشتہ رمضان میں بھی ولی عہد کی جانب سi عطیہ کیا گیا تھاـ (فوٹو سبق)
سعودی ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے قومی فلاحی تنظیم ’احسان‘ کو 10 ملین ریال کا عطیہ کیا ہےـ
 گزشتہ رمضان میں بھی ولی عہد کی جانب سے بھی فلاحی تنظیم کو عطیہ کیا گیا تھاـ 
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ولی عہد کی جانب سے فلاحی امور کی انجام دہی کے لیے اب تک ایک ارب ریال عطیہ کیا جاچکا ہے ـ 
احسان فلاحی تنظیم کو عطیے میں ملنے والے خطیر رقم کے بعد تنظیم فلاحی امور کے نئے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا تاکہ معاشرے میں ضرورت مند طبقے کی حاجات کو بہتر انداز میں پورا کیاجائے ـ 
سعودی مصنوعی ذہانت کے ادارے ’سدایا‘ کی جانب سے احسان پلیٹ فارم کے ذریعے فلاحی امور کی بہتر طور پرنگرانی کی جائے گی جس کے احکامات ایوان شاہی کی جانب سے 5 ماہ قبل جاری کیے گئے تھے ـ
ایوان شاہی کی جانب سے فلاحی تنظیم کے اعلان کے بعد  شاہ سلمان بن عبدالعزیزد اور ولی عہد مملکت کی جانب سے 30 ملین ریال کا عطیہ دیا گیا تھاـ 
 ’سدایا‘ پلیٹ فارم کے نگران ڈاکٹر عبداللہ الغامدی نے ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ملنے والے عطیے پراظہار تشکر کیا ـ
انہوں نے مزید کہا ’احسان پلیٹ فارم نے انتہائی مختصر وقت میں جومثالی کامیابیاں حاصل کی وہ ولی عہد مملکت کی جانب سے مخلصانہ کوششوں کے ثمرات ہیں ـ
احسان پلیٹ فارم کا بنیادی ہدف ضرورت مندوں کی فلاح وبہبود کے امور اور ان کی خدمت  ہے ـ

شیئر: