Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی اور پرانی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

ای چپس کی قلت سے گاڑیوں کی پیداوار پر اثر پڑا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں گاڑیوں کی خرید وفروخت میں  دلچسپی رکھنے والوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ مرحلے میں پرانی اور نئی دونوں گاڑیوں کے نرخ بڑھیں گے۔
الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام ’120‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ماہراحمد الحربی نے گاڑیوں کے مہنگے ہونے کے اسباب کے حوالے سے  کہا کہ کورونا وبا اور امریکہ و چین کے درمیان اقتصادی بحران کے باعث ای چپس کی پیداوار کم ہونے سے بحران جیسے حالات ہیں۔
احمدالحربی کا کہنا ہے کہ ای چپس کی قلت سے گاڑیوں کی پیداوار پر اثر پڑا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ایک گاڑی میں بہت سارے کنٹرول یونٹس استعمال ہوتے ہیں۔ بعض گاڑیوں میں ان کی تعداد سو تک پہنچ جاتی ہے اور ہر کنٹرول یونٹ کی تیاری میں الیکٹرانک چپس استعمال ہوتی ہے۔ 
انہو ں نے امکان ظاہر کیا کہ گاڑیوں کی پیداوار میں کمی اور طلب میں اضافے کے باعث نئی گاڑیاں مہنگی ہوں گی۔
سعودی ماہر کا کہنا ہے کہا کہ پرانی گاڑیوں کے نرخوں میں بھی اضافہ ہوگا اس کی وجہ یہ ہوگی کہ فاضل پرزوں کی صنعت الیکٹرانک چپس کی کمی کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے، اس لئے پرانی گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھ سکتی ہیں۔

شیئر: