Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عربی رسم الخط سے بنائی گئی شاندار پینٹنگز کے چرچے

عربی خطاطی کی فراوانی اور اس کی شکلوں اور مختلف ناموں کی کثرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئےایک سعودی آرٹسٹ پینٹنگز کی تیاری کے لیے عربی خطاطی کے ہنراستعمال کرکے شاندار فن پارے تیار کیے ہیں جو اس وقت مداحوں اور شائقین کی توجہ کا مرکز ہیں۔
العربیہ کے مطابق کلاسیکی عربی رسم الخط کے ماہرخالد آل مطلق نے اندرون اور بیرون ملک عربی خطاطی سے تیار کی جانے والی پینٹنگز کی نمائشوں میں حصہ لیا اور عربی خطاطی کے ذریعے تیار کردہ پینٹٓنگزکے مقابلوں میں انعامات اور ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔
خالد نے اپنے استاد عباس شاکر جودی المعروف البغدادی سے عربی خطاطی کا لائسنس حاصل کیا اوراس میدان میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’میں اپنے بچپن سے عربی خطاطی کے فن کی دنیا میں داخل ہوگیا تھا اور میں مطالعے کے ابتدائی مراحل سے ہی اس کے خطوط سے متاثر ہوا تھا‘۔

’حرف پر نقطوں اور ان کی ساخت خوبصورتی کا راز ہے جو کسی دوسری زبان میں موجود نہیں‘ (فوٹو: العربیہ)

’عربی حرف، عین مطابق قواعد اور تناسب کی خصوصیت رکھتے ہیں۔ حرف پر نقطوں اورحروف کی ساخت ان کی خوبصورتی کا راز ہے جو کسی دوسری زبان میں موجود نہیں ‘۔
 ’ان تمام عوامل نے عربی خطاطی کو وقار دیا اورخوبصورتی دی۔ عربی رسم الخط کو فروغ دینے والوں کو اللہ جزائے خیر دے جنہوں نے اپنی عمرعربی حروف کو مضبوط ترین جمالیات اور تصاویر میں ڈھالنے پر صرف کی‘۔
 

شیئر: