Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتوار کو کئی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور کہیں بارش کا امکان

سب سے کم 15 ڈگری السودہ کے علاقے میں رہے گا( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی موسمیات کے قومی مرکزکا کہنا ہے کہ اتوار مملکت کے بعض علاقوں میں موسم ابرآلود جبکہ کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ـ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ موسمیات نے بیانمیں کہا کہ جازان ، عسیر ، الباح اور مکہ مکرمہ ریجنز کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں کہیں  ہلکی بارش جبکہ بعض مقامات پرباد و باراں کا امکان ہے جس سے حد نگاہ بھی متاثر ہوسکتی ہے ـ 
 محکمہ شہری دفاع بارش کے دوران ہائی ویزے پر سفر کرنے والے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال میں مبتلا نہ ہوں ـ 
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری مدینہ منورہ میں جبکہ سب سے کم 15 ڈگری السودہ کے علاقے میں رہے گا ـ 
 سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق سنیچر کو مملکت کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز جبکہ کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوئی ہے۔
الباحہ شہر اور اس کے مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ المخواہ ، قلوہ ، الحجرہ اور غامد کشمنریوں کے علاوہ بلجرشی ، العقیق میں بھی کہیں تیز جبکہ کہیں ہلکی بارش کی اطلاعات ہیں۔

شیئر: