Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھوکہ دہی سے 1.3 ملین ریال ہتھیا لیے، چار غیر ملکی گرفتار

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان دھوکہ دہی کی 20 واردتوں میں ملوث تھے ( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے مملکت نے متعدد علاقوں میں دھوکہ دہی کی 20 واردتوں میں ملوث چار مقیم غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے اتوار کو بیان میں کہا کہ  شام اوریمن سے تعلق رکھنے والے غیرملکی سوشل میڈیا  پر اکاؤنٹ قائم کیے ہوئے تھے۔
 وہ سروس چارجز کے بدلے مختلف فرضی خدمات کے اشتہارات دیتے تھے اس کے لیے وہ ملکی اور بین الاقوامی موبائل سم استعمال کررہے تھے۔
پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دھوکہ دہی سے 1.3 ملین ریال سے زیادہ ہتھیا لیے تھے۔ ملزمان کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: