Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رفحاء کمشنری میں شہد اور آرگینک مصنوعات کی نمائش

زرعی نمائش میں کاشتکاروں کوسائنسی معلومات بھی مہیا کی جائے گی(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب کی وزارت پانی، زراعت و ماحولیات کے ریجنل ادارے  نے ایوان صنعت وتجارت کے تعاون سے ’شہد اور آرگینک مصنوعات 2025 ‘ نمائش کا اہتمام کیا ہے ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق رفحاء کمشنری کے ایئرپورٹ کمیونٹی ہال میں ’سھیل نائٹس‘ کے عنوان سے نمائش منعقد کی گئی ہے جو پانچ دن تک جاری رہے گی۔
وزارت ماحولیات پانی و زراعت کے ریجنل ڈائریکٹر عبداللہ الشریم کا کہنا تھا کہ علاقے میں شہد فارمنگ سے منسلک افراد اور آرگینک کاشت کاری سے وابستہ مزارعین کی حوصلہ افزائی اورانہیں جدید سائنسی تحقیق پرمبنی معلومات فراہم کرنے کے لیے فیسٹول کا انعقاد کیا گیا ہے۔

کاشتکاروں کو جدید سائنسی معلومات بھی مہیا کی جارہی ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

نمائش میں شہد اور مصنوعی کھاد کے بغیر کاشت کی جانے والی سبزیوں اور پھلوں کے کارنر قائم کیے گئے ہیں جن کے بارے میں نمائش میں آنے والوں کو معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے نمائش میں مختلف معلوماتی لیکچرز کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے و مقامی نوجوان کاشتکاروں کے لیے کافی مفید ثابت ہوں گے علاوہ ازیں تفریحی پروگرامز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

 

 

شیئر: