Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اتصالات کی اوپن اے آئی کے سربراہ سے ملاقات

’مصنوعی ذہانت پر مبنی استدلالی مراکز با اختیار بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ ( فوٹو: واس)
سعودی وزیرِ مواصلات و ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ بن عامر السواحہ نے امریکہ کے دورے کے دوران کمپنی OpenAI کے چیف ایگزیکٹیو سام آلٹمین سے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ ملاقات سعودی عرب کی ان کوششوں کا حصہ ہے جو وہ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں عالمی شراکت داریوں کو مضبوط بنانے، تخلیقی ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھانے اور جدید حل تیار کرنے کے لئے کر رہا ہے۔
ملاقات میں مصنوعی ذہانت پر مبنی استدلالی مراکز (AI inference centers) کو عالمی سطح پر با اختیار بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا تاکہ جدید بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جا سکے جو قابلِ اعتماد مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشنز کی معاونت کرے اور سعود عرب کی حیثیت کو تحقیق و جدید ٹیکنالوجی کے عالمی مرکز کے طور پر مضبوط بنائے۔
یہ تعاون سعودی عرب کی اُن کاوشوں کا تسلسل ہے جو وہ ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے نظام کی حمایت اور علم و اختراع پر مبنی مستقبل کی تعمیر میں اپنی قیادت کو مستحکم کرنے کے لیے کر رہا ہے تاکہ سعودی وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔

شیئر: